نئی دہلی،یکم جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سی بی آئی نے 25 لاکھ روپے کی رشوت کے معاملے میں آمدنی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کے اضافی ڈائریکٹر جنرل چندر شیکھر اور ایک بچولئے کو بدھ کو گرفتار کر لیا۔حکام نے یہ معلومات دی۔حکام نے بتایا کہ نئی دہلی، نوئیڈا اور لدھیانہ میں چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ڈی آر آئی کی ویب سائٹ کے مطابق چندر شیکھر لدھیانہ میں اضافی ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) کے عہدے پر تعینات ہیں انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے بچولئے کو افسر کی جانب سے مبینہ طور پر رشوت لیتے وقت گرفتار کر لیا۔بچولئے نے پوچھ گچھ کے دوران حکام کو بتایا کہ وہ رشوت افسر کے لیے تھی ایجنسی کو شک ہے کہ یہ رشوت کی اس بڑی رقم کا کچھ حصہ تھا جس کے بارے میں دونوں کے درمیان بحث ہوئی تھی۔